امریکا کا شہباز حکومت کیلئے اہم پیغام

 دوطرفہ اقتصادی تعلقات کو مزید فروغ دینے کی حمایت کرتے ہیں،انجیلا ایگلر کی وزیر خزانہ سے ملاقات

Apr 27, 2022 | 21:14:PM
امریکا۔شہباز حکومت۔مفتاح اسماعیل۔انجیلا ایگلر۔تعاون
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل سے امریکی ناظم الامور انجیلا ایگلر نے ملاقات کی ہے جس میں امریکی ناظم الامور نے نئی حکومت کو مکمل حمایت کی یقین دہانی کروائی۔
تفصیلات کے مطابق ملاقات میں نے نئی حکومت کے معاشی ایجنڈے سمیت دیگر امور تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں سیکرٹری خزانہ اور سینئر افسروں نے بھی شرکت کی، امریکی ناظم الامورنے وزیر خزانہ کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی۔مفتاح اسماعیل نے کہا کہ پاک امریکا طویل المدتی، وسیع البنیاد اور کثیرجہتی تعلقات ہیں۔ملاقات کے دوران وزیر خزانہ نے نئی حکومت کے معاشی ایجنڈے اور پالیسیوں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ان پالیسیوں کا مقصد معاشی، مالیاتی استحکام لانا ہے، مختلف شعبوں میں غیرملکی سرمایہ کاری کا فروغ اولین ترجیح ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت سرمایہ کاروں کیلئے کاروبار دوست ماحول پر توجہ دے رہی ہے۔امریکی ناظم الامور نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان اچھے تعلقات ہیں، دوطرفہ اقتصادی تعلقات کو مزید فروغ دینے کیلئے حمایت کرتے ہیں۔وزیر خزانہ نے امریکی ناظم الامور انجیلا پی ایگلر سے تعاون پر اظہار تشکر کیا۔
یہ بھی پڑھیں۔سیاسی بحران۔۔سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کا عمران خان کو بڑا مشورہ