خوفناک صورتحال۔۔ ایک اور ملک نے بھارت کیساتھ رابطے توڑ دئیے

Apr 27, 2021 | 11:08:AM
خوفناک صورتحال۔۔ ایک اور ملک نے بھارت کیساتھ رابطے توڑ دئیے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)بھارت میں کورونا کی صورتحال دن بدن مزید بگڑنے لگی۔آسٹریلیا نے بھی بھارت سے آنے والی پروازوں پر پابندی لگا دی۔

تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا نے کورونا کی خراب صورتحال کے باعث بھارت کے ساتھ فضائی رابطے توڑ لئے۔ آسٹریلیا کے وزیراعظم نے بھارت سے آنے والی تمام پروازوں پر پابندی عائد کردی ہے۔آسٹریلوی وزیراعظم اسکاٹ موریسن کا کہنا ہے کہ  بھارت سے آنے والی پروازوں پر 15مئی تک پابندی رہے گی۔فیصلے پر فوری عملدرآمد کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: موذی کورونا وائرس مزید 142 افراد کی جان لے گیا