سول و پولیس افسران کے تقرر و تبادلے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(بابر شہزاد تُرک) وفاقی حکومت کی جانب سے سول و پولیس سروس کے افسران کے تقرر و تبادلے کئے گئے ہیں۔
پولیس سروس گریڈ 21 کے سہیل حبیب تاجک ایڈیشنل سیکرٹری مواصلات ڈویژن تعینات کئے گئے ہیں، سہیل حبیب تاجک اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں تعیناتی کے منتظر تھے۔
علاوہ ازیں جوائنٹ سیکرٹری پاور ڈویژن محمد زاہد زمان کو تبدیل کر کے ان کی خدمات آڈیٹر جنرل آف پاکستان دفتر کو واپس کی گئی ہیں اور ڈپٹی سیکرٹری محمد علی شہزاد مظفر کا خزانہ ڈویژن سے قومی ورثہ ڈویژن تبادلہ کیا گیا ہے جبکہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر، ہائر ایجوکیشن کمیشن مائدہ عثمان کا تبادلہ کر کے انہیں سیکشن افسر اقتصادی امور ڈویژن تبادلہ کیا گیا ہے۔
دریں اثنا سیکشن افسر علینہ علی کا تخفیف غربت ڈویژن سے خزانہ ڈویژن تبادلہ کیا گیا ہے، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے تمام احکامات کے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:طلبا کی موجیں ہی موجیں، سکولوں سے متعلق اہم خبر آ گئی