کوئٹہ،تیز رفتار ویگنیں آپس میں ٹکرا گئیں، شکار پور کے رہائشی 2 مزدور ،جاں بحق

کوئٹہ،تیز رفتار ویگنیں آپس میں ٹکرا گئیں، شکار پور کے رہائشی 2 مزدور ،جاں بحق

Sep 26, 2025 | 21:25:PM
کوئٹہ،تیز رفتار ویگنیں آپس میں ٹکرا گئیں، شکار پور کے رہائشی 2 مزدور ،جاں بحق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عبدالجبار ابڑو) کوئٹہ میں دو مسافر وین آپس میں ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں شکارپور  کے رہائشی 2 مزدور جاں بحق ہو گئے۔حادثہ تیز رفتاری کے باعث  پیش آیا۔

لواحقین کا کہنا ہے کہ حادثہ تیز رفتاری کے باعث دو مسافر وینوں کا آپس میں ٹکرانے سے پیش آیا ،حادثے  میں مرنیوالے دونوں  مزدور شکارپور  کے علاقے ہمایوں شريف کے رہائشی تھے، جن کے ناموں کی شناخت راجھن چانڈیو اور صدیق چانڈیو  کے نام سے ہوئی ہے۔

دونوں افراد کوئٹہ میں مزدوری کرتے تھے،  دونوں افراد کی نعشیں ضابطے کی کارروائی کے لئے ہسپتال منتقل کر دیں گئیں۔دونوں جاں بحق ہونیوالے افراد کی لاشوں کو ایمبولینس کےذریعے کوئٹہ سے شکارپور منتقل کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں:سابقہ شوہر سے ناچاقی،دوسرے خاوند سے ملکر سگی ماں نے اپنےبیٹے کو قتل کر دیا