ڈمپر کی وین کو ٹکر،4 افراد جاں بحق ، متعدد زخمی

Sep 26, 2023 | 10:35:AM
ڈمپر کی مسافر وین کو ٹکر کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور 9 زخمی ہوگئے ، مسافروین تاندلیانوالہ سے فیصل آباد جارہی تھی
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)ڈمپر کی مسافر وین کو ٹکر ،4 افراد جاں بحق اور 9 زخمی ہوگئے ، مسافروین تاندلیانوالہ سے فیصل آباد جارہی تھی۔

تاندلیانوالہ میں ستیانہ روڈ پر ڈمپر نے مسافر وین کو ٹکرمار دی، جس کے نتیجے میں چار افراد جاں بحق اور نو زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کردیاگیا جبکہ حادثہ میں محمدحسین، رانا جمیل،کانسٹیبل محمدمنیراورشفیق موقع پرجاں بحق ہوئے۔

پولیس زرائع نے بتایا کہ چمڑیل جھا ل کے قریب وین کو مخالف سمت سے آنے والے ڈمپر نے ٹکرماردی ، مسافروین تاندلیانوالہ سےفیصل آبادجارہی تھی۔

مزید پڑھیں:سائفر کیس، عمران خان اور شاہ محمود کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع