کرینہ کپور کتنے کروڑ کی مالک ہیں؟

Sep 26, 2023 | 00:15:AM
کرینہ کپور کتنے کروڑ کی مالک ہیں؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بالی ووڈ پر تقریباً 20 سال سے راج کرنے والی خوبرو اداکارہ کرینہ کپور سونے کا چمچ منہ میں لے کر پیدا ہونے والی شخصیات میں شامل ،440کروڑ بھارتی روپے کی مالک نکلیں۔

فلموں  کے ذریعے  باکس آفس پر راج ہو یا پھر ریمپ واک سے ایڈورٹائزنگ تک کا سفر، کرینہ اپنے دو دہائی پر مشتمل کیرئیر میں ہر فن آزما چکی ہیں۔

بھارتی میڈیا پر حال ہی میں کرینہ کی آسائشوں سے بھری زندگی سے متعلق ایک رپورٹ شیئر کی گئی جس کے مطابق کرینہ کپور کی جائیداد کی مجموعی مالیت 440 کروڑ بھارتی روپے ہے جس کا زیادہ تر حصہ ان کے فلمی کیرئیر سے آنے والے معاوضے پر مشتمل ہے۔

 رپورٹ کے مطابق کرینہ  کی ایک فلم کا معاوضہ 10 سے 12 کروڑ بھارتی روپے ہے اور ان کی ماہانہ آمدنی 2 سے 3 کروڑ روپے ہے۔فلموں کے علاوہ، وہ برانڈ کی تشہیر اور فوٹو شوٹس سے حاصل ہونے والی آمدنی بھی کرینہ کی جائیداد کا ایک اہم حصہ بڑھانے کا سبب ہے، بالی وڈ بے بو مبینہ طور پر ایک برانڈ کی تشہیرکیلئے 5 کروڑ بھارتی  روپے وصول کرتی ہیں۔

کرینہ بالی وڈ کے مشہور  رئیلیٹی شو’ ڈانس انڈیا ڈانس‘ کی جج بھی رہ چکی ہیں، مبینہ طور پر 3 کروڑ  بھارتی روپے کا معاوضہ لیا تھا۔

  آسام کے فارچیون ٹاور میں ایک دہائی سے زیادہ عرصہ رہنے کے بعد کرینہ اور سیف علی خان اپنے بچوں کے ساتھ باندرہ میں ستگرو شرن کے ایک اپارٹمنٹ میں  شفٹ ہوگئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:اداکارہ مایا علی نے اپنی فیملی کے ہمراہ عمرہ کی سعادت حاصل کرلی

4 منزلوں  پر تیار یہ اپارٹمنٹ درشنی شاہ کا ڈیزائن کردہ ہے جس میں  شاندار آرٹ ورک، لائبریری، قدیم اشیا،  ماڈرن طرز  کا فرنیچر مکینوں کی عیش وعشرت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

دوسری جانب کرینہ  اور سیف  سوئٹزرلینڈ میں Gstaad میں چھٹیاں گزارنا پسند کرتے ہیں لیکن کیا آپ جانتے ہیں  بالی وڈ کپل یہاں   33 کروڑ بھارتی روپے  کے گھر کا مالک بھی ہے۔