ہرنائی ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید پائلٹ کی نماز جنازہ ادا, آرمی چیف کی شرکت

Sep 26, 2022 | 23:41:PM
ہرنائی ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید پائلٹ، میجر منیب افضل، نماز جنازہ، ادا کردی گئی
کیپشن: آرمی چیف شہید پائلٹ میجر منیب افضل کی نماز جنازہ میں شریک ہیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)ہرنائی ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید پائلٹ میجر محمد منیب افضل کی نماز جنازہ راولپنڈی میں ادا کردی گئی ۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے نماز جنازہ میں شرکت کی، اعلیٰ فوجی اور سول حکام نے بھی شہید کی نماز جنازہ میں شرکت کی،آئی ایس پی آر کے مطابق شہید کا جسد خاکی آرمی قبرستان راولپنڈی میں فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی کے گھر پر فائرنگ، کانسٹیبل شہید