عالیہ بھٹ کی بالی ووڈ میں کامیابی سمیٹنے کے بعد ہالی ووڈ میں اینٹری

Sep 26, 2022 | 15:51:PM
فائل فوٹو
کیپشن: عالیہ بھٹ کی بالی ووڈ میں کامیابی سمیٹنے کے بعد ہالی ووڈ میں اینٹری
سورس: Instagram
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )بالی ووڈ  اداکارہ عالیہ بھٹ نے اپنی پہلی ہالی ووڈ فلم "ہارٹ آف سٹون" کی جھلکیاں سوشل میڈیا پر شیئر کردیں۔

تفصیلات کےمطابق بھارتی اداکارہ عالیہ بھٹ نے ٹوئٹر پر اپنی پہلی ہالی ووڈ فلم" ہارٹ آف سٹون" کا ٹریلر شیئر کیا۔ اداکارہ عالیہ بھٹ ہالی ووڈ اداکارہ گیل کیڈوٹ اور جیمی ڈورنن کے ساتھ نظر آئیں گی۔ عالیہ نے فلم کا ٹریلر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ" ہارٹ آف سٹون 2023 میں نیٹ فلکس پر ریلیز ہوگی"۔

فلم کے فرسٹ سین میں ایک آواز سنی جاسکتی ہے جس میں کہا جاتا ہے کہ" آپ جانتے ہیں کہ آپ نے کس چیز کی حامی بھری ہے , کوئی دوست نہیں، کوئی رشتہ نہیں۔ ہم جو کرتے ہیں وہ بہت اہم ہے"۔اس پوسٹ کو دیکھ کر مداح بے صبری سے فلم کا انتظار کر رہے ہیں۔

عالیہ بھٹ نے مداحوں کو فلم کی ریلیز سے متعلق بھی آگاہ کیا ہے، یہ فلم اگلے سال نیٹ فلکس پر دیکھی جا سکے گی۔ایکشن اور تھرل سے بھرپور فلم میں ہالی ووڈ اداکارہ گیل گیڈوٹ بھی شامل ہیں۔

واضح رہے کہ ہالی ووڈ فلم" ہارٹ آف سٹون" ایک ایکشن تھرلر فلم ہے ،جس کی ہدایتکاری کارٹام ہارپر نے کی ہے۔