سیشلائزڈ ٹریننگ کورس کے زیرتربیت ڈی ایس پیز کا سنٹرل پولیس آفس کا دورہ

Oct 26, 2025 | 18:30:PM
سیشلائزڈ ٹریننگ کورس کے زیرتربیت ڈی ایس پیز کا سنٹرل پولیس آفس کا دورہ
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 ںیوز )نیشنل پولیس اکیڈمی کے زیر اہتمام سیشلائزڈ ٹریننگ کورس کے زیرتربیت ڈی ایس پیز  نے سنٹرل پولیس آفس کا دورہ کیا اور آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے ملاقات کی۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور  نے سندھ پولیس کے زیرتربیت افسران سے ٹریننگ، فیلڈ تجربات بارے دریافت کیا، زیر تربیت پولیس افسران کو ویلفیئر، ڈسپلن، فنانس،آپریشنز اور انویسٹی گیشن سمیت مختلف برانچز کی ورکنگ بارے آگاہی دی گئی۔ 

ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ نوجوان افسران کے لئے فیلڈ کے ساتھ آفس مینجمنٹ اینڈ ایڈمنسٹریشن کا تجربہ حاصل کرنا انتہائی ضروری ہے، سندھ کے پولیس افسران ٹریننگ کے بعد پروفیشنل کیریئر میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کر سکیں گے۔

آئی جی پنجاب نے بتایا  کہ ٹریننگ کے دوران اربن و رورل پولیسنگ کے تمام پہلوؤں بارے آگاہی و مہارت دی گئی، جدید ٹیکنالوجی کے موثر استعمال سے جرائم کی سرکوبی، پبلک سروس ڈلیوری میں بہتری کیلئے  اقدامات یقینی بنائیں۔

زیر تربیت ڈی ایس پیز  نے آئی جی پنجاب کو ٹریننگ کے دوران حاصل ہونے والے تجربات اور مشاہدات بارے آگاہ کیا، مختلف سوالات بھی پوچھے۔

یہ بھی پڑھیں :فیوچر انویسٹمنٹ کانفرنس 27 سے 30 اکتوبر تک سعودی عرب میں ہوگی