ہم ایسا کئی بار کر چکے ہیں ،بابر اعظم کا کھلاڑیوں کو لیکچر

Oct 26, 2023 | 21:02:PM
ہم ایسا کئی بار کر چکے ہیں ،بابر اعظم کا کھلاڑیوں کو لیکچر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کھلاڑیوں کا مورال بلند کرنے کے لیے لیکچر دیتے ہوئے کہاہے کہ ہم ایسا کئی بار کر چکے ہیں کہ نیچے سے اوپر اٹھتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کھلاڑیوں کا جوش بڑھانے کے لیے بابر اعظم نے چنئی کے چدم برم سٹیڈیم میں پریکٹس کے دوران  لیکچر دیا،اس موقع پر پاکستان ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ پہلی بار نہیں ہوا، ایسا پہلے بھی ہوچکا ہے اور اس وقت بھی پاکستان ٹیم نیچے سے اوپر آئی،بابر اعظم نے کہا کہ جب ہم نیچے سے اٹھتے ہیں تو سیدھا ٹاپ پر جاتے ہیں، جب ایک دوسرے کے ساتھ رہیں گے تو آسانی ہو گی، ہمیں ایک دوسرے سے کندھے سے کندھا ملا کر چلنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اب بھی ہم دوبارہ اٹھ سکتے ہیں، یہ بات اس وجہ سے بار بار دہرا رہا ہوں کے ماضی میں کئی بار ہم ایسی پوزیشن سے نکلے اور اب بھی نکل سکتے ہیں،واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم ورلڈ کپ میں صبح اپنا چھٹا میچ جنوبی افریقا کے خلاف کھیلے گی،قومی ٹیم نے اب تک 5 میچز میں سے 2 جیتی ہے دوسری جانب جنوبی افریقہ ورلڈ کپ کے پوائنٹس ٹیبل پر دوسرے نمبر پر ہے ، پاکستان ٹیم کو بھارت، آسٹریلیا اور افغانستان نے شکست دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں :پی ٹی آئی وفد کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات، اصل مودہ کیا تھا؟ اہم خبر آگئی