’جیسے آپ کی مرضی‘ درفشاں سلیم کا مداحوں سے خیالات کا اظہار

Oct 26, 2023 | 16:37:PM
 پاکستانی معروف اداکارہ درفشاں سلیم نے ڈرامہ سیریل ’جیسے آپ کی مرضی‘کے حوالے سے مداحوں سے اپنے خیالات کا اظہار کردیا۔  
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ْْْْْْْْْْْْْْْْ(24نیوز)  معروف پاکستانی اداکارہ درفشاں سلیم نے ڈرامہ سیریل ’جیسے آپ کی مرضی‘کے حوالے سے مداحوں سے اپنے خیالات کا اظہار کردیا۔  

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر درفشاں سلیم نے تصویر شئیر کرتے ہوئے کیپشن میں کہنا تھا کہ ٹی وی ڈرامےکا سفر اُن کی خواہشات اور سامعین کی خواہشات کے امتزاج جیسا تھا۔ اداکارہ نے ہدایت کار صبا حمید  اور ندیم  کا تذکرہ کرتے ہوئے بتایا کہ اُنہوں نے فیصلہ کیا تھا کہ شو کے پوسٹر میں زیورات سے مزین خاتون کو دکھایا جائے۔ ان کا خیال تھا کہ یہ زیورات کی غلامی کی علامت ہے، جیسا کہ نائلہ جعفری نے خوبصورتی سے لکھا ہے کہ زیورات غلامی کی نشانی ہے۔

اداکارہ  درفشاں کا ایک سنگین مسئلے پر بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ عورت خواہ کتنی ہی خود مختار اور تعلیم یافتہ کیوں نہ ہو، وہ ایسے مشکل وقتوں سے گزرتے ہوئے بھی ٹوٹا ہوا محسوس کر سکتی ہے  جیسے وہ آہستہ آہستہ ختم ہو رہی ہو۔

واضح رہے کہ ڈرامہ سیریل ’جیسے آپ کی مرضی‘ میں میکال ذوالفقار (شیری)، درفشاں سلیم (علیزے)، علی سفینا، کرن ملک، جاوید شیخ، علی طاہر ودیگر اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں۔جیسے آپ کی مرضی کی ہدایت کاری کے فرائض صبا حمید نے انجام دیے ہیں جبکہ اس کی کہانی نائلہ جعفری نے لکھی ہے۔