9 مئی جلاؤ گھیراؤ کیس،یاسمین راشد ، خدیجہ شاہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 دن کی توسیع

سابق گورنر عمر سرفراز چیمہ اور روبینہ جمیل کے جوڈیشل ریمانڈ میں بھی 14 دنوں کی توسیع کر دی گئی

Oct 26, 2023 | 11:52:AM
9 مئی جلاؤ گھیراؤ کیس،یاسمین راشد ، خدیجہ شاہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 دن کی توسیع
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جمال الدین جمالی)9 مئی جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات،انسداد دہشت گردی عدالت نے ڈاکٹر یاسمین راشد اور خدیجہ شاہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 دن کی توسیع کر دی۔

سابق گورنر عمر سرفراز چیمہ اور روبینہ جمیل کے جوڈیشل ریمانڈ میں بھی 14 دنوں کی توسیع کر دی گئی،عدالت نے ملزموں کو 9 نومبر کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا۔
خیال رہے کہ ملزموں کو جوڈیشل ریمانڈ کی معیاد ختم ہونے پرعدالت میں پیش کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: جعلی ویزےپر بیرون ملک سے آنے والا مسافر گرفتار