خاتون اول آصفہ بھٹو سے امریکی قونصل جنرل کی ملاقات،پاک امریکا تعلقات میں مزید فروغ پرگفتگو
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اویس کیانی) اسلامی جمہوریہ پاکستان کی خاتون اول بی بی آصفہ بھٹو زرداری سے امریکا کے قونصل جنرل چارلس گڈمین نےبلاول ہاؤس میں ملاقات کی جس میں پاک امریکا تعلقات میں مزید فروغ پر بات چیت کی گئی۔
رکن قومی اسمبلی بی بی آصفہ بھٹو زرداری اور امریکا کے قونصل جنرل چارلس گڈمین کے درمیان سماجی و معاشی ترقی، صحت عامہ اور فلاح و بہبود کے شعبوں میں تعاون پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر بی بی آصفہ بھٹو زرداری کے ہمراہ سینیٹر شیری رحمان اور سینیٹر قرۃ العین مری، صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو بھی موجود تھے۔
دوسری جانب خاتون اول بی بی آصفہ بھٹو زرداری سے جرمنی کے قونصل جنرل تھامس شولٹز کی اپنی اہلیہ کاٹیا ہویزل کے ہمراہ ملاقات کی۔

رکن قومی اسمبلی بی بی آصفہ بھٹو زرداری اور جرمنی کے قونصل جنرل تھامس شولٹز کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور اور دو طرفہ تعاون کے مختلف مواقع پر تبادلہ خیال کیا گیا،بی بی آصفہ بھٹو زرداری نےصحت، تعلیم اور خواتین کو بااختیار بنانے کے فروغ کے سلسلے میں باہمی تعاون کے فروغ پر زوردیا۔
یہ بھی پڑھیں : دہشتگردی سے نمٹنے کیلئےمشترکہ میکنزم قائم کرنے کی ضرورت ہے؛ڈاکٹر علی لاریجانی