قومی کرکٹر امام الحق کا ولیمہ، کھلاڑیوں سمیت اہم شخصیات نے شرکت کی

Nov 26, 2023 | 23:56:PM
قومی کرکٹر امام الحق کا ولیمہ، کھلاڑیوں سمیت اہم شخصیات نے شرکت کی
کیپشن: فوٹو سوشل میڈیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے اوپنر امام الحق کی دعوت ولیمہ کی تقریب لاہور میں منعقد کی گئی جس میں شان مسعود، بابر اعظم، شاہین شاہ آفریدی، سرفراز احمد، اظہر علی، وہاب ریاض سمیت دیگر شریک ہوئے۔

قومی ٹیم کے اوپنر امام الحق کی لاہور میں دعوت ولیمہ کی پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا، جس میں ٹیسٹ کپتان شان مسعود، ٹی 20 کپتان شاہین آفریدی، سابق کپتان بابر اعظم، چیف سلیکٹر وہاب ریاض، سابق کپتان سرفراز احمد، مصباح الحق اور انضمام الحق نے شرکت کی۔

دعوت ولیمہ میں قومی کرکٹرز عابد علی، حسن علی، کامران اکمل، عثمان قادر، قومی ٹیم کے اسسٹنٹ منیجر منصور رانا، سابق ڈائریکٹر پی سی بی ذاکر خان سمیت دیگر اہم شخصیات اور عزیز و اقارب نے بھی شرکت کی۔

دعوت ولیمہ میں دولہا امام الحق نے گرے جبکہ دلہن انمول نے انگوری رنگ کا خوبصورت لباس زیب تن کیا۔

سابق کپتان اور اوپنر اظہر علی اپنی اہلیہ کے ہمراہ دعوت ولیمہ میں شریک ہوئے۔