جنوبی وزیرستان ؛سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں8 دہشتگرد جہنم واصل

Nov 26, 2023 | 23:47:PM
 جنوبی وزیرستان ؛سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں8 دہشتگرد جہنم واصل
کیپشن: سکیورٹی فورسز آپریشن، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احمد منصور) جنوبی وزیرستان کے علاقے سراروغہ میں سکیورٹی فورسز کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں شدید فائرنگ کے تبادلے میں 8 دہشت گرد جہنم واصل ہو گئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گرد سکیورٹی فورسز پر حملوں اورمعصوم شہریوں کے قتل میں ملوث تھے ،مارے گئے دہشتگردوں سے اسلحہ و ایمونیشن برآمد کیا گیا،آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں ممکنہ طور پر موجود دہشتگردوں کے خلاف سینیٹائزیشن آپریشن کیاگیا، سکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی ختم کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔ 

یہ بھی پڑھیں: موٹر سائیکل سواروں کیلئے آدھی قیمت پر پیٹرول، بڑا اعلان ہو گیا