مودی سرکار نے دھوکے سے دہلی میں افغان سفارتخانہ بند کردیا

Nov 26, 2023 | 10:23:AM
مودی سرکار نے دھوکے سے دہلی میں افغان سفارتخانہ بند کردیا
کیپشن: file
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)بھارت میں افغان سفارت خانہ بند،مودی سرکار کے دباؤ اور اوچھے ہتھکنڈوں کی وجہ سے افغان حکومت نے اپنا سفارت خانہ بند کر دیا گیا ۔

 افغان سفارتی ذرائع کے مطابق بھارتی حکومت نے پریشر ڈالنے کے لیے معمولات میں رکاوٹیں ڈالیں،آٹھ ہفتوں کے انتظار کے باوجود ہندوستانی حکومت کا رویہ حوصلہ شکن تھا، مودی حکومت کا جھکاؤ اب طالبان سفارتکاروں کی طرف ہے، بھارتی حکومت نے افغان سفارت کاروں کے ویزوں میں توسیع نہیں کی۔

ضرورپڑھیں:جنگ بندی کا دوسرا روز، مزید 13 اسرائیلیوں کے بدلے 39 فلسطینی رہا

افغان سفارت خانہ کا کہنا ہے کہ بھارت اور طالبان حکومت کی جانب سے مسلسل دباؤ کے پیشِ نظر یہ قدم اٹھایا گیا، 24 نومبر کو دہلی میں موجود افغان سفارت خانے نے افغان سفارت خانہ بند کرنے کا اعلان کیا۔

افغان سفارت خانے کی بندش پر عالمی میڈیا کی مودی سرکار پر شدید تنقید، تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ مودی سرکار نے سابق افغان حکومتی اہلکاروں کو دھوکا دیا۔