بھارت ورلڈ کپ پاکستان کے بغیر کراسکتا ہے تو کرالے: رمیز راجہ کا دوٹوک پیغام

Nov 26, 2022 | 08:34:AM
بھارتی گیدڑ بھبکیوں پر چیئرمین پی سی بی نے کرارا جواب دیتے ہوئے کہا کہ بھارت ایشیا کپ کھیلنے آئے گا تو پاکستان ورلڈ کپ کھیلنے بھارت جائے گا، بھارت ورلڈکپ پاکستان کے بغیر کراسکتا ہے تو کرالے
کیپشن: چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) بھارتی گیدڑ بھبکیوں پر چیئرمین پی سی بی نے کرارا جواب دیتے ہوئے کہا کہ بھارت ایشیا کپ کھیلنے آئے گا تو پاکستان ورلڈ کپ کھیلنے بھارت جائے گا، بھارت ورلڈکپ پاکستان کے بغیر کراسکتا ہے تو کرالے۔

 چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ رمیز راجہ نے صحافیوں سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ورلڈکپ کھیلنے بھارت نہیں گیا تو ایونٹ دیکھے گا کون، پی سی بی کی بھارت کے لیے حکمت عملی جارحانہ ہوگی۔

رمیز راجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کی کرکٹ ٹیم دنیا میں پرفارمینس دکھا رہی ہے، ٹی ٹونٹی ورلڈکپ فائنل کھیلا ہے، پاکستان نے اربوں کے بزنس والی ٹیم کو دو بار شکست دی ہے، بھارتی کرکٹ بورڈ سے ایشیاء کپ نہ کھیلنے کے حوالے سے تاحال بات نہیں ہوئی، تاہم جب بھی بات ہوئی تو دو ٹوک موقف کے ساتھ بات ہوگی۔