ڈی سی خانیوال آپے سے باہر، پٹرول پمپ منیجر کے منہ پر تھپڑجڑ دیا، ویڈیو وائرل 

Nov 26, 2021 | 19:08:PM
ڈی سی خانیوال، پٹرول پمپ کے منیجر، تھپڑ مار دیا
کیپشن: ڈی سی خانیوال، تھپڑ مار دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)ڈی سی خانیوال نے پٹرول پمپ کے منیجر کے چہرے پر تھپڑمار دیا، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ڈپٹی کمشنر ایک پٹرول پمپ پر کھڑے ہیں ،پٹرول پمپ پر خریداروں کی بڑی تعداد موجود ہے،اسی دوران غصے میں آگے بڑھ کر پٹرول پمپ کے منیجر کے چہرے پر تھپڑ مار کر کہتے ہیں کہ لے چلو ۔اتنے میں ایک پولیس اہلکار آگے بڑھ کر پٹرول پمپ منیجر کو حراست میں لے لیتا ہے، ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی اور ڈی سی کے اس رویے پر ناراضی کااظہار کیا جارہا ہے۔

سوشل میڈیا پر سوال اٹھایا جارہا ہے کہ ڈی سی کو کس نے اختیار دیا ہے کہ وہ سرعام کسی کے چہرے پر تھپڑمارے۔

یہ بھی پڑھیں: جسے اللہ رکھے ۔۔ وہ کیسے بال بال بچ گیا۔؟۔ ویڈیو دیکھیں

یہ بھی پڑھیں: سونے کی قیمت میں اچانک بڑا اضافہ