سلمان خان کی باڈی گارڈ کے ساتھ دلچسپ ویڈیو وائرل

Nov 26, 2021 | 16:25:PM
سلمان خان ویڈیو وائرل
کیپشن: بالی ووڈ اداکار اپنے باڈی گارڈ کیساتھ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک) بالی ووڈ سپر اسٹارسلمان خان کی جانب سے اپنے باڈی گارڈ کے ہمراہ بنائی گئی دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ہے۔

بھارتی فلم انڈسٹری کے سپراسٹارسلمان خان کی نئی فلم ’انتِم‘ کل بروز ہفتہ ریلیز کی جائے گی، اس فلم سے لئے گئے کچھ ڈائیلاگز پر سلمان خان کی اپنے باڈی گارڈ شیرا کے ساتھ ایک دلچسپ ویڈیو بنائی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:راکھی ساونت کا دولہا منظرعام پر آ گیا۔۔ویڈیو وائرل

 بالی ووڈ اسٹار اس فلم میں ایک سکھ سردار کا کردار ادا کر رہے ہیں اور فلم کے وائرل ڈائیلاگز بھی سردار کے غصے سے متعلق ہیں جس میں سردار کی جانب سے غصہ دلانے والے کو دھمکی دی جا رہی ہے۔

 یاد رہے کہ شیرا سلمان خان کا 24 سال پرانا باڈی گارڈ ہے جو کہ کئی بار نجی تقریب اور سوشل میڈیا پر بھی سلمان خان کے ساتھ نظر آ چکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:جڑواں بچوں کی پیدائش ۔۔ پریتی زنٹا نے خصوصی پوسٹ شیئر کردی