فرسٹ ایئر میں داخلوں کا شیڈول تبدیل

Nov 26, 2021 | 11:20:AM
فسٹ آئیر کے داخلوں کی تاریخ میں توسیع
کیپشن: پنجاب بورڈ آف ٹیکنیکل فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز)پنجاب بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن نے فرسٹ ایئر میں داخلوں کا شیڈول تبدیل کر دیا، ایسوسی ایٹ انجنیرنگ اور ڈی کام میں داخلوں کی تاریخ میں دس دسمبر تک توسیع کردی گئی۔

پنجاب بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن نے ٹیکنالوجی اور ووکیشنل ایجوکیشن کے کالجوں کے پرنسپلز کو ہدایات جاری کی ہیں کہ ڈپلومہ آف ایسوسی ایٹ انجنئیرنگ، ڈی کام، میٹرک ٹیک، ڈی ڈی ایم میں داخلوں کیلئے طلباء سے دس دسمبر تک فارم وصول کیے جائیں۔

یہ بھی پڑھیں: انسٹاگرام کا طویل ویڈیوز کا آغاز۔۔لائیو بھی دکھا سکیں گے

بورڈ حکام نے واضح کیا ہے کہ طلباء کو فرسٹ ایئر میں داخلے کے لیے تبدیل شدہ شیڈول سے متعلق کالج میں بینرز آویزاں کئے جائیں ۔ بورڈ حکام نے مذکورہ پروگرام میں داخلوں کیلئے مقررہ کردہ فیس شیڈول بھی جاری کر دیا ہے جس کی تفصیلات بورڈ کی ویب سائٹ پر دستیاب ہے۔

پنجاب بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن ، فرسٹ ایئر ، داخلوں کا شیڈول ،تبدیل کر دیا، ایسوسی ایٹ انجنیرنگ اور ڈی کام میں داخلوں کی تاریخ میں دس دسمبر تک توسیع کردی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:ہوشیار:منی بجٹ آ رہا ہے۔۔ ۔ ٹیکس چھوٹ ختم