انسٹاگرام کا طویل ویڈیوز کا آغاز۔۔لائیو بھی دکھا سکیں گے

Nov 26, 2021 | 09:25:AM
انسٹاگرام پر طویل ویڈیو
کیپشن: انسٹاگرام پر طویل ویڈیو، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) انسٹاگرام اسٹوریز میں اب60 سیکنڈ یعنی ایک منٹ کی ویڈیو پوسٹ کی جاسکتی ہے، آپ اسے لائیو بھی دکھاسکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق انسٹا گرام نے کہا ہے کہ 60سیکنڈ کی ویڈیو سے  طویل ویڈیو کو 15 سیکنڈ کے ٹکڑوں میں بانٹنے کی ضرورت نہ رہے گی اور انہیں اسٹوریز کے بہت سے فریم میں بھی چلایا جاسکے گا۔بعض صارفین نے گزشتہ ماہ خبر دی تھی کہ کچھ اکاؤنٹ پر ٹیسٹ کے لیے یہ آپشن کھولا گیا تھا لیکن دو دن قبل باضابطہ طور پر اس کا اعلان کردیا گیا ہے۔

انسٹاگرام نے کہا ہے کہ اس وقت بھی بعض افراد اسے ٹیسٹ کررہے ہیں جس کا مقصد یہ ہے کہ کسی تعطل کے بغیر لوگ ویڈیو دیکھ سکیں اور مختلف سہولیات کے ساتھ انہیں پوسٹ کرسکیں، اس طرح لوگوں باسہولت انداز میں اپنا تخلیقی کام کرسکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:    واٹس ایپ پر پرائیویٹ چیٹس کیسے چھپائے جا سکتے ہیں۔۔۔ جانیے

گزشتہ سال بھی انسٹاگرام نے بہت سے آپشن پیش کئے تھے اور اب اس بار سادگی اور تخلیقی انداز میں مزید سہولیات پیش کی گئی ہیں۔ اس کے باوجود انسٹاگرام کی مختلف سہولیات بہت بکھری ہوئی ہیں ریلز الگ فیڈ میں آتی ہیں اور اسٹوری کا علیحدہ سیکشن ہوتا ہے، اب کمپنی ان تمام آپشن کو ایک ہی جگہ لانا چاہتی ہے۔

دوسری جانب یوٹیوب ہو یا انسٹاگرام دونوں ہی کو ٹِک ٹاک نے تبدیلیوں پر مجبور کیا ہے، ٹک ٹاک نوجوانوں میں بہت مقبول ہے اور  مقبولیت کےنئے ریکارڈ قائم کررہی ہے، تجزیہ کاروں کے مطابق انسٹاگرام بہت جلد اپنی مزید سہولیات کو بہتر اور سادہ بنائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:پی ٹی سی ایل صارفین کو بڑا دھچکا۔۔