روٹی کیلئے کھڑے در جنوں افراد کو ٹرک نے کچل ڈالا۔۔17زخمی

Nov 26, 2021 | 11:03:AM
روٹی کیلئے کھڑے افراد کو ٹرک نے کچل ڈالا،فائل فوٹو
کیپشن: روٹی کیلئے کھڑے افراد کو ٹرک نے کچل ڈالا،فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک)مصر کے شہر لشرقیہ میں تیز رفتار ٹرک بے قابو سے باہر ہو کر بیکری میں جا گھسا، روٹی کے لیے لائن میں کھڑے دسیوں افراد کو کچل ڈالا۔

بین الاقوامی ویب سائٹ کے مطابق افسوسناک واقعہ مصری صوبے الشرقیہ میں پیش آیا جہاں درجنوں دیہاتی بیکری سے روٹی خریدنے کے لیے لائن میں کھڑے تھے کہ اچانک ایک تیز رفتار ٹرک ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کر لائن میں کھڑے افراد پر چڑھ گیا، حادثے میں وہاں موجود افراد 17 زخمی ہوگئے۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ تیز رفتار ٹرک کو بڑھتے دیکھ کر لوگ کچھ سمجھ نہ سکے اور بہت سے لوگوں کو سنبھلنے کا موقع بھی نہ ملا اور اسی اثنا میں ٹرک وہاں کھڑے لوگوں کو کچلتا ہوا بیکری میں جا گھسا،عینی شاہدین کے مطابق حادثے کے بعد ٹرک میں آگ بھی لگ گئی تھی جس سے کئی افراد جھلس گئے، آگ پر قابو پا لیا گیا اور متاثرین کو علاج کی غرض سے سینٹرل ہسپتال داخل کر دیا گیا۔

 یہ بھی پڑھیں:    انسٹاگرام کا طویل ویڈیوز کا آغاز۔۔لائیو بھی دکھا سکیں گے