مظفرآباد؛ڈرائیور نے مبینہ پولیس کارروائی کیخلاف احتجاجاًخالی کوچ دریائے جہلم میں پھینک دی

May 26, 2026 | 19:14:PM
مظفرآباد؛ڈرائیور نے مبینہ پولیس کارروائی کیخلاف احتجاجاًخالی کوچ دریائے جہلم میں پھینک دی
کیپشن: دریا میں گاڑی گری ہوئی ہے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)مظفرآباد میں ایک انوکھے اور افسوسناک واقعہ نے ٹریفک پولیس کی مبینہ "عیدی مہم" کو بے نقاب کردیا ہے،  جہاں راولپنڈی سے مظفرآباد جانے والی ایک مسافر کوچ کے ڈرائیور نے مبینہ پولیس کارروائی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے غصے میں آکر خالی کوچ کو سپریم کورٹ چوک کے قریب دریائے جہلم میں پھینک دیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر کوچ کا پانچ ہزار روپے جرمانہ کیا گیا تھا جبکہ گاڑی ضبط کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا تھا۔ مقامی شہریوں کے مطابق پولیس اہلکار مسافروں کو بس سٹیشن اتارنے کیلئے کوچ میں سوار ہو کر گیا، تاہم واپسی پر جب کوچ خالی تھی تو ڈرائیور نے گاڑی پولیس سٹیشن لے جانے کے بجائے سیدھا دریا میں پھینک دی اور خود چھلانگ لگا کر جان بچائی۔ پولیس اہلکار بھی بروقت چھلانگ لگا کر اپنی جان بچانے میں کامیاب ہوگیا ، تاہم کوچ مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔ واقعے میں ڈرائیور اور ایک پولیس اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔ پولیس کے مبینہ غیر ذمہ دارانہ رویے کے خلاف شہریوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے سپریم کورٹ چوک پر ٹریفک بند کر دی، جس کے باعث گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔ پولیس حکام نے واقعے کے بعد متعلقہ ٹریفک اہلکار کو فوری طور پر معطل کرتے ہوئے مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:عید الاضحیٰ پر تمام پکنک پوائنٹس پر پکنک منانے پر پابندی عائد