چیئرمین ایکنامک پالیسی اینڈ بزنس ڈویلپمنٹ نے ایک صفحے کا انکم ٹیکس ریٹرن فارم جاری کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(وقاص عظیم) چیئرمین ایکنامک پالیسی اینڈ بزنس ڈویلپمنٹ گوہر اعجاز نے ایک صفحے کا انکم ٹیکس ریٹرن فارم جاری کردیا۔
سابق نگران وزیرگوہر اعجاز نے سماجی ربطوں کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اس ایک صفحے انکم ٹیکس ریٹرن فارم کو شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ٹیکس ریٹرنز بڑھانے کے لیے ایک صفحے کا سادہ فارم جاری کیا گیا ہے۔

ان کے مطابق ایک صفحے کے سادہ ریٹرن فارم سے ٹیکس فائلرز کی تعداد 70 لاکھ سے بڑھ کر 10 کروڑ ہو سکتی ہے،ایف بی آر کے 147 صفحات کے فارم کے ذریعے 70 لاکھ ٹیکس گذار رجسٹرڈ ہوئے ہیں،70 لاکھ رجسٹرڈ ٹیکس گذاروں میں سے 30 لاکھ لوگ ٹیکس فائلرز ہیں،امریکہ کا ٹیکس ریٹرن فارم 2 صفحات پر مشتمل ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایکنامک پالیسی اینڈ بزنس ڈویلپمنٹ نے سادہ اور آسان ٹیکس فارم جاری کیا ہے،ایک صفحے کے ٹیکس فارم میں ٹیکس گذاروں کی تمام تفصیلات موجود ہیں،ایک صفحے کے ٹیکس فارم میں ذرائع آمدن اور ٹیکس کٹوتی کی تفصیلات شامل ہیں،ایک صفحے کے ٹیکس ریٹرن فارم میں ٹیکس گذاروں کے اہل خانہ کی تفصیلات بھی موجود ہیں۔
گوہر اعجاز نے مزید کہا ہےکہ ایف بی آر کا 147 صفحات پر مشتمل ریٹرن فارم بھرنا مشکل ہے،ایک صفحے پر مشتمل ریٹرن فارم ٹیکس گذاروں کی آسانی کے لیے تیار کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: یورپ میں شدید ہیٹ ویو، کئی ممالک میں درجہ حرارت معمول سے کہیں زیادہ ریکارڈ