امریکا کو خطے میں مزید اڈے قائم کرنے کا موقع نہیں ملے گا ، مجتبیٰ خامنہ ای

May 26, 2026 | 13:36:PM
امریکا کو خطے میں مزید اڈے قائم کرنے کا موقع نہیں ملے گا ، مجتبیٰ خامنہ ای
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ویب ڈیسک)ایران کے سپریم لیڈر نے کہا ہے کہ امریکا کو خطے میں مزید اڈے قائم کرنے کا موقع نہیں ملے گا۔ مستقبل امت مسلمہ اور نئی اسلامی تہذیب کا ہے۔

حج کے موقع پر اپنے پیغام میں مجتبیٰ خامنہ ای نے کہا کہ اللہ اکبر کا نعرہ وہ ہتھیار ہے جس نے امت مسلمہ اور مزاحمتی محاذ کے مجاہد نوجوانوں کے درمیان تعلقات کو مضبوط کیا۔

 یہ بھی پڑھیں:پٹرول اور بجلی سستی ؟ وزیر اعظم نے کمیٹی قائم کر دی

ایرانی سپریم لیڈر نے کہا کہ یہ اتحاد ایران سے لبنان، فلسطین، عراق اور شام تک، جبکہ افریقا اور یمن سے پاکستان اور دنیا کی تمام آزاد قوموں تک پھیلا ہوا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکا خطے میں اپنی سابقہ پوزیشن سے مسلسل دور ہوتا جا رہا ہے، اور یہ تبدیلی دن بہ دن واضح ہو رہی ہے۔