اسلام آباد:سیکرٹریٹ گروپ کے متعدد افسران کی ترقیاں اور تبادلے،FBRکے 54 افسران کی بھی تعیناتیاں

May 26, 2025 | 23:25:PM
اسلام آباد:سیکرٹریٹ گروپ کے متعدد افسران کی ترقیاں اور تبادلے،FBRکے 54 افسران کی بھی تعیناتیاں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(بابر شہزاد ترک+وقاص عظیم) وفاقی حکومت نے سیکرٹریٹ گروپ کے متعدد افسران کو  20 اور 21 میں  ترقی دےدی ،افسران کے نئے گریڈ کے مطابق تقرر و تبادلے کر دیئے ،پاکستان کسٹمز گریڈ 17 سے 20 کے 54 افسران کے بھی تقرر و تبادلے کر دیئے گئے۔

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے وفاقی سیکریٹریٹ گروپ کے 47 افسران کی گریڈ 20 اور 21 میں ترقی کا عمل مکمل کرتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کر دیئے ہیں، ترقی پانے والے تمام افسران کے تبادلے بھی اُن کے نئے گریڈز کے مطابق کر دیے گئے ہیں۔ ان ترقیوں کی منظوری سنٹرل سلیکشن بورڈ نے دی تھی، جس کا اجلاس رواں سال 11 سے 14 مارچ کے درمیان چیئرمین فیڈرل پبلک سروس کمیشن کی صدارت میں منعقد ہوا تھا، گریڈ 21 میں ترقی پانے والے افسران کی تعداد 11 ہے، تمام افسران کو سینئر جوائنٹ سیکریٹریز کے طور پر مختلف وزارتوں اور ڈویژنز میں تعینات کر دیا گیا ہے۔اعجاز احمد میہسر، جوائنٹ سیکریٹری کامرس ڈویژن کی حیثیت سے کام کر رہے تھے، کو گریڈ 21 میں ترقی دے کر سینئر جوائنٹ سیکریٹری کامرس ڈویژن مقرر کیا گیا ہے۔ ڈی جی نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ کمیشن عرفان امان یوسف زئی کو بھی گریڈ 21 میں ترقی دے کر نیشنل فوڈ سیکیورٹی ڈویژن کا سینئر جوائنٹ سیکریٹری تعینات کیا گیا ہے۔اسی طرح اقتصادی امور ڈویژن کے محمد سعید اشرف صدیقی، آبی وسائل ڈویژن کے غلام فاروق، کابینہ ڈویژن کے سلمان قیوم خان، قانون و انصاف ڈویژن کے محمد اعجاز غنی، ریونیو ڈویژن کی ماروی قادر، اقتصادی امور ڈویژن کے میران محی الدین سومرو، خزانہ ڈویژن (ملٹری فائنانس ونگ) کے ریحان سلیم اور وزیراعظم دفتر کی عائشہ زرین صدیقی بھی گریڈ 21 میں ترقی پا کر اپنے متعلقہ ڈویژنز میں سینئر جوائنٹ سیکریٹری تعینات ہو گئے ہیں۔نیشنل سکول آف پبلک پالیسی لاہور میں موجود سِجل توصیف خان کو گریڈ 21 میں ترقی دی گئی ہے، تاہم انہیں بدستور اسی ادارے میں خدمات جاری رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔دوسری جانب گریڈ 19 سے گریڈ 20 میں ترقی پانے والے افسران کی تعداد 36 ہے۔ ان میں متعدد ایسے افسران شامل ہیں جو مختلف وزارتوں اور ڈویژنز میں ڈپٹی سیکریٹری یا دیگر انتظامی عہدوں پر تعینات تھے، اور اب انہیں جوائنٹ سیکریٹری کی سطح پر ترقی دی گئی ہے، محمد خالد، جو اقتصادی امور ڈویژن میں ڈپٹی سیکریٹری تھے، انہیں گریڈ 20 میں ترقی دے کر جوائنٹ سیکریٹری خزانہ ڈویژن تعینات کر دیا گیا ہے۔ ڈپٹی سیکریٹری قومی ورثہ ڈویژن نوید خالد کو پارلیمانی امور ڈویژن میں، اور دفاع ڈویژن کے وقار احمد پال کو جوائنٹ سیکریٹری دفاع مقرر کر دیا گیا ہے۔ڈپٹی سیکریٹری طاہر محمود کھوکھر کو مشترکہ مفادات کونسل سیکرٹریٹ میں جوائنٹ سیکریٹری مقرر کیا گیا ہے۔ وزیراعظم دفتر کے امتیاز یوسف اور اقتصادی امور ڈویژن کے ساجد منظور اسدی کو گریڈ 20 میں ترقی دے کر ریگولر کر دیا گیا ہے۔شبیر اکبر زیدی، جو سول سروس اکیڈمی لاہور میں ایڈیشنل ڈائریکٹر ہیں، اور محمد عدیل اشرف، ڈی جی نجکاری کمیشن، کو بھی گریڈ 20 میں ترقی دے کر بدستور اپنی موجودہ ذمہ داریاں انجام دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔محمد بخش سانگی کو اقتصادی امور، نذر جمیل کو انسانی حقوق، جان بہادر کو مواصلات، خلیل احمد کو پیٹرولیم، صاحب زادہ کو مذہبی امور، محمد رفیق کو داخلہ، محمد مظفر خان کو داخلہ، چوہدری ممتاز احمد کو صنعت و پیداوار، محمد زاہد مصطفیٰ کو موسمیاتی تبدیلی، عمران راشد کو منصوبہ بندی ڈویژن میں جوائنٹ سیکریٹری تعینات کیا گیا ہے۔اسی طرح سید توقیر حسین شاہ اور اختر سعید کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں، خضر سلیم اور نیاز محمد کو داخلہ ڈویژن میں، ساجد محمود کو وزیراعظم دفتر میں، امیر محمد خان نیازی، محمد نعیم جاوید، اور محمد ناصر خان کو پاور ڈویژن میں تعینات کیا گیا ہے۔جاوید اقبال کو دفاع ڈویژن، راشد علی زبیری کو خزانہ ڈویژن، منور حسین کو امورِ کشمیر ڈویژن، محمد اسحاق کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن تعینات کیا گیا ہے،تمام افسران کی ترقی، تعیناتی اور تبادلوں کے نوٹیفکیشنز باضابطہ طور پر جاری کر دیئے گئے ہیں۔

اس کے علاوہ ایف بی آر نے پاکستان کسٹمز کے  54 افسران کے تقرر و تبادلے  کر دیئے ہیں،گریڈ 20 کے راشد حبیب خان ڈائریکٹر ڈی این ایف بی کوئٹہ تعینات کر دیئے گئے ہیں،گریڈ 20 کے امجد رحمان خان ڈائریکٹر ویلیوایشن لاہور ،گریڈ 20 کے عمران احمد چوہدری ڈائریکٹر پاکستان کسٹمز اکیڈمی اسلام آباد ،گریڈ 20 کی منیزہ مجید ڈائریکٹر ٹرانزٹ ٹریڈ کراچی ،گریڈ 20 سید فواد علی شاہ چیف ایف بی آر اسلام آباد ،گریڈ 20 کی طیبہ کیانی کلیکٹر کسٹمز اپریزمنٹ ایسٹ کراچی،گریڈ 20 کے آغا سعید احمد کلکٹر ایڈجیوڈیکیشن 2 کراچی ،گریڈ 20 کی سعدیہ شیراز ڈائریکٹر ٹرانزٹ ٹریڈ کراچی اورگریڈ 20 کی فرح فاروق کو ڈائریکٹر لاء اینڈ پراسیکیوشن لاہور تعینات کر دیا گیا ہے۔

ایف بی آر نے تقرر و تبادلوں کے نوٹیفکیشن جاری کر دئیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:سوشل میڈیا صارفین ہوشیار،حکومت کی اکاؤنٹس کے پاس ورڈ فوری تبدیل کرنیکی ہدایت