سینئر سیاستدان سابق صوبائی وزیر اختر حسین رضوی انتقال کر گئے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اورنگ زیب بیگ ) سینئر سیاستدان و سابق صوبائی وزیر اختر حسین رضوی 78 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔
سابق صوبائی وزیر اختر حسین رضوی کا تعلق تحصیل پسرور کے قصبہ چونڈہ سے تھا،وہ 5 بار ممبر صوبائی اسمبلی اور دو بار چیرمین بلدیہ چونڈہ منتخب ہوئے،وہ سابق سیشن جج سید اعجاز رضوی اور سابق ایڈیشنل سیکرٹری پنجاب تجمل رضوی کے بھائی ،عون رضوی عرف بوبی شاہ کے والد تھے، آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی کے سسر اور سیکرٹری پنجاب اسمبلی عمران رضوی کے چچا تھے۔
اختر حسین دل اور جگر کے عارضوں میں مبتلا تھے،وہ طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے۔
ان کی نماز جنازہ آج 26 مئی 2025 بروز سوموار رات 10:30 بجے مومن پورہ قبرستان لاہور میں ادا کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: سینئر سیاستدان کمال الدین اظفر انتقال کر گئے