سولرپینلز کی تنصیب کیلئے قواعد و ضوابط مرتب کرنے بارے مراسلہ جاری 

May 26, 2025 | 18:26:PM
سولرپینلز کی تنصیب کیلئے قواعد و ضوابط مرتب کرنے بارے مراسلہ جاری 
کیپشن: سولر پینلز تنصیب، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عمران اسلم) پی ڈی ایم اے پنجاب نے سولرپینلز کی تنصیب کیلئے قواعد و رہنما اصول مرتب کرنے بارے مراسلہ جاری کردیا۔

انرجی ڈیپارٹمنٹ، لوکل گورنمنٹ ڈیپارٹمنٹ اور صوبہ بھر کے کمشنرز و ڈپٹی کمشنرز کو مراسلہ جاری کیا گیا۔ مراسلہ میں متعلقہ ڈیپارٹمنٹس کو سولر پینلز کی تنصیب بارے گائیڈ لائنز جاری کرنے کی ہدایات کی گئی ہیں۔

مراسلہ میں پی ڈی ایم اے نے کہا ہے کہ گزشتہ دنوں آندھی اور طوفان کی وجہ سے پیش آنے والے 70 فیصد حادثات کی وجہ سولر پینلز یا ان سے وابستہ تنصیبات ہیں۔ غیر معیاری طریقہ سے نصب کئے گئے پینلز آندھی میں پولز سے گرے اور حادثات کی وجہ بنے۔ مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ چھتوں پر لگائے گئے یا کھلے ڈھانچے میں لگائے گئے سولر پینلز کو حفاظتی تدابیر سے نصب کروایا جائے۔مستقبل میں سولرپینلز کی تنصیب کو معیاری اور سرٹیفائیڈ بنایا جائے۔ صوبہ بھر میں نصب شدہ پینلز اور ڈھانچوں کا تفصیلی جائزہ لیا جائے اور ہدایات جاری کی جائیں۔  

پی ڈی ایم اےنے کہا ہے کہ مرمت اور جانچ پڑتال کیلئے ایس او پیز بنائے جائیں اور پینلز کی انسپکشن کو یقینی بنایا جائے۔ تمام متعلقہ اداروں اور افراد کو ریگولیٹری گائیڈ لائنز جاری کی جائیں تا کہ مستقبل میں ایسے نقصانات سے بچا جا سکے۔ 

یہ بھی پڑھیں:کیا جون 2025 میں پیٹرول کی قیمتیں کم ہوں گی؟اہم تفصیلات سامنے آگئیں