روپے کی بے قدری جاری، ڈالر مہنگا ہو گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اشرف خان)کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹر بینک میں امریکی ڈالر9 پیسے مہنگا ہوگیا۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 281.97 روپے سے بڑھ کر 282.06 روپے پر بند ہوا۔
ماہرین کاکہنا ہے کہ درآمدی بل کی طلب پر روپے پر پریشر دیکھا جارہا ہے ۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر14 پیسے کمی سے 284.15 روپے،یورو 1.43 روپے سے اضافے سے 324.99 روپے،برطانوی پاؤنڈ 1.53 روپے مہنگا ہوکر 387.01 روپے پر پہنچ گیا۔
اوپن مارکیٹ میں یو اے ای درہم 77.55 روپے،سعودی ریال 75.85 روپے پر برقرارہے۔
ادھرپاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبارکامنفی اختتام ہوا،ہنڈریڈانڈیکس میں881پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی،ہنڈریڈانڈیکس 1لاکھ 18ہزار 221کی سطح پربندہوا۔
حصص بازارمیں مجموعی طورپر467کمپنیوں کے شیئرزمیں کاروبارہوا،سٹاک مارکیٹ میں 235کمپنیوں کے شیئرزمیں مندی اور 188کمپنیوں کے شیئرزمیں تیزی رہی،سٹاک مارکیٹ میں 18ارب روپے مالیت کے 63کروڑ سے زائدشیئرزکاکاروبارہوا۔
یہ بھی پڑھیں:عالمی مارکیٹ میں سونا سستا، پاکستان میں بھی قیمت گر گئی