حالات پر قومی مشاورت کی جائے، مولانا فضل الرحمان

Mar 26, 2026 | 23:12:PM
 حالات پر قومی مشاورت کی جائے، مولانا فضل الرحمان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) جمعیت علما اسلام کے امیر  مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ ڈیرہ اسماعیل خان لکی مروت، ٹانک وغیرہ بے امنی کا شکار ہیں۔حالات پر قومی مشاورت کے ذریعے مسائل کا حل نکالا جائے۔

 مولانا فضل الرحمن نے  ٹانک میں میڈیا کے نمائندوں سے باتیں کرتے ہوئے کہا، ڈی آئی خان ، ٹانک، لکی مروت جیسے کئی علاقوں میں حکومت کہیں نظر نہیں آرہی۔ مشرقی اور مغربی سرحدوں پر حالات کشیدہ ہیں۔ہم تجویز دے چکے ہیں کہ پارلیمنٹ کا ان کیمرہ اجلاس بلایا جائے۔ قومی پالیسی واضح کی جائے۔

مولانا فضل الرحمن نے کہا،  عراق لیبیا کے بعد اب ایران کا کیا بنا ہے۔  ہمیں اسلامک بلاک کی طرف جانا چاہیئے۔ ہماری باہمی تقسیم دنیا میں سمجھ آرہی ہے۔  ثالثی کی باتیں ہو رہی ہیں کیا پاکستان اس وقت ثالثی کی پوزیشن میں ہے۔ پاکستان کے پاس ثالثی کے علاوہ کوئی راستہ بھی نہیں ہے۔ پاکستان کی کوئی فارن پالیسی نہیں ہے ۔