وزیر پیٹرولیم کی عمان کےسفیر سےملاقات،خطے میں توانائی کی بدلتی صورتحال پرتبادلہ خیال 

Mar 26, 2026 | 18:13:PM
وزیر پیٹرولیم کی عمان کےسفیر سےملاقات،خطے میں توانائی کی بدلتی صورتحال پرتبادلہ خیال 
کیپشن: وفاقی وزیر پیٹرولیم کی عمان کےسفیر سے ملاقات
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اویس کیانی) وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نےسلطنتِ عمان کے پاکستان میں سفیر فہد بن سلیمان بن خلف سے ملاقات کی،ملاقات میں خطے میں توانائی کی بدلتی ہوئی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیاہے۔

ملاقات میں وزیر پیٹرولیم کا کہنا تھا کہ پاکستان خطے میں بدلتی صورتحال کے پیشِ نظر آبنائے ہرمز کے باہر متبادل راستوں اور ذرائع  سے تیل درآمد کے لیے اقدامات کر رہا ہے۔

عمانی سفیر نے کہاکہ عمان پاکستان کی انرجی سیکیورٹی کو بہتر بنانے کے لیے مکمل تعاون کے لیے تیار ہے،مارچ کے دوران عمان کی بندرگاہوں سے پیٹرول کے تین کارگو اور ڈیزل کا ایک کارگو درآمد کیا جا چکا ہے،مارچ میں عمانی بندرگاہوں سے پیٹرول کے مزید دو کارگو درآمد کیے جائیں گے۔ 

علی پرویز ملک کا کہنا تھا کہ امید ہے عمان ترجیحی بنیادوں پر پیٹرولیم کارگو فراہم کرنے کی پاکستان کی درخواست پر غور کرے گا,عمانی سفیر کا کہنا تھا کہ پاکستان کی درخواست پر مثبت انداز میں غور کیا جائے گا ۔ 

 خیال رہے کہ پی ایس او  اور عمان ٹریڈنگ ( او کیو ٹی) پاکستان کی ضروریات پوری کرنے کے لیے اضافی تیل کارگو کی فراہمی کے امکانات پر تعمیری مذاکرات کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں :    ملک بھر میں گرج چمک کے ساتھ مزیدبارش اور برفباری کا الرٹ جاری