فردوس خالہ کی زبان کافی لمبی ہوتی جاتی رہی،عمران لگام ڈالیں ،مسلم لیگ ن

Mar 26, 2021 | 19:53:PM
فردوس خالہ کی زبان کافی لمبی ہوتی جاتی رہی،عمران لگام ڈالیں ،مسلم لیگ ن
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز ) مسلم لیگ(ن)پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ فردوس امجد کی دوبارہ نوکری ہی ان کی شریف فیملی کےخلاف زبان درازی کی وجہ ہوئی ،عثمان بزدار کی فردوس خالہ کی زبان دن بدن کافی لمبی ہوتی جاتی رہی،عمران خان ان کو  لگام ڈالیں ورنہ ہمیں لگام ڈالنی آتی ہے۔ 
 اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ تین سالوں سے سلطنت نیازیہ کے درباری چور چور کا شور مچارہے ہیں۔درباری اور حواری اسی چکر میں قوم کو ایک ہزار ارب سے زائد کا چونا لگاچکے ہیں۔
انہوں نے کہاعثمان بزدار نے کس حیثیت سے اپنے پھوپھا کو دوبارہ سپیشل برانچ کا ڈائریکٹر بھرتی کیا۔چیئر مین نیب کو رمضان شوگر مل کا گندا نالہ اور جاتی امراکی سڑک ہی نظر آتی ہے؟۔جعلی شراب لائسنس میں چیئر مین نیب عثمان بزدار کو این آر او دے چکے ہیں۔چیئر مین نیب نے وزیراعظم سے وزیر دفاع تک سب کو این آر او دے دیا ہے۔نیب صرف اب بنی گالہ کی لونڈی بن چکا ہے اس سے زائد کوئی کارکردگی نہیں۔

یہ بھی پڑھیں۔تاجر حکومتی اقدامات کیخلاف پھٹ پڑے۔ملک گیر کنونشن طلب