کپل شرما نے کامیڈی شو دوبارہ کرنیکا اعلان کردیا

Mar 26, 2021 | 00:16:AM
کپل شرما نے کامیڈی شو دوبارہ کرنیکا اعلان کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)بھارتی کامیڈین کپل شرما نے اپنا کامیڈی شو دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ”دی کپل شرما“ بھارت کیساتھ دیگر ملکوں میں بھی سب سے زیادہ دیکھے جانے والا شو مانا جاتا ہے جس کی وجہ شو میں شامل فن کاروں پرفارمنس دیکھنے والوں کو ہنسنے پر مجبور کر دیتی ہے۔
کیپل شرما شو کی مقبولیت کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ اس کی ہر نئی قسط میں بالی ووڈ کے ٹاپ کے اداکار اپنی فلموں کی تشہیر کیلئے نہ صرف شرکت کرتے ہیں بلکہ انہیں کپل کی طنز و مزاح کی کامیڈی کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے۔
کورونا وائرس کی وجہ سے کپل شرما شو حاضرین کی عدم موجود میں نشر ہونے لگا تھا جبکہ شو میں اداکاروں کی شرکت بھی کھٹائی میں پڑنے لگی تھی جس کے باعث چینل کی انتظامیہ نے شو بند کرنے کا فیصلہ کیا۔
انتظامیہ نے دی کپل شرما شو کو ایک بار پھر منفرد انداز کے ساتھ شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس میں اس بار مزید نئے چہرے کامیڈی کرتے نظر آئیں گے۔
 کپل شرما نے کہا ہے کہ میں شو شروع ہونے پر بہت پرجوش ہوں اور نئے آنے والے ٹیلنٹ کو خوش آمدید کہتا ہوں۔