انڈونیشیا کا متنازع فیصلہ، سرمایہ کاروں کو غیر معمولی قانونی تحفظ دینے کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک )انڈونیشیا نے صدر پرابوو سوبیانتو کے خودمختار ویلتھ فنڈ دانانتارا میں سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لیے سرمایہ کاروں کو غیر معمولی قانونی تحفظ فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس پر ماہرین نے شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ملک کے مالیاتی شعبے سے متعلق 207 صفحات پر مشتمل نئے قانون میں ایسی شق شامل کی گئی ہے جس کے تحت دانانتارا فنڈ کے بانڈز خریدنے والے سرمایہ کاروں کو فوجداری، دیوانی اور ٹیکس تحقیقات سے تحفظ حاصل ہوگا۔
قانون کے مطابق ان بانڈز کا ریکارڈ نہ تو ٹیکس کی جانچ کے لیے استعمال کیا جا سکے گا اور نہ ہی عدالت میں بطور ثبوت پیش کیا جا سکے گا۔
یہ بھی پڑھیں:مہنگے پٹرول سے پریشان عوام کیلئے اچھی خبر!
ماہرین کا کہنا ہے کہ اس غیر معمولی قانونی استثنیٰ سے ایسے سرمایہ کار بھی متوجہ ہو سکتے ہیں جن کے سرمایہ کے ذرائع مشکوک ہوں، جس سے انڈونیشیا کی مالیاتی شفافیت اور بین الاقوامی ساکھ متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔
حکومت کا مؤقف ہے کہ اس اقدام کا مقصد بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری حاصل کرنا اور صدر پرابوو سوبیانتو کے ترقیاتی منصوبوں کے لیے مالی وسائل فراہم کرنا ہے، تاہم ناقدین کا کہنا ہے کہ اس قانون سے احتساب اور شفافیت کے اصول کمزور ہو سکتے ہیں۔