امریکی انٹیلی جنس رپورٹ لیک کرنے والا تاحال لاپتا، وائٹ ہاؤس کا سخت ردعمل سامنے آ گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)امریکا کے تمام خفیہ ادارے پینٹاگون کی رپورٹ لیک کرنے والے کو اب تک تلاش نہ کرسکے، ترجمان وائٹ ہاؤس کیرولین لیوٹ کہا کہنا ہے کہ ملزم کو جیل جانا ہوگا، رپورٹ لیک کرنے والے کا تعاقب جاری ہے۔
عالمی طاقت کہلانے والے امریکا کے تمام خفیہ ادارے اب تک پینٹاگون کی حساس رپورٹ لیک کرنے والے شخص کا سراغ لگانے میں ناکام ہو چکے ہیں۔ ترجمان وائٹ ہاؤس کیرولین لیوٹ نے سخت مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ رپورٹ لیک کرنے والے کو جیل جانا ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں:شادی کی تقریب میں جھگڑا، دولہے کی ٹانگیں توڑ دی گئیں
واشنگٹن میں میڈیا بریفنگ کے دوران ترجمان کا کہنا تھا کہ رپورٹ لیک کرنے والے کی تلاش جاری ہے اور ایف بی آئی نے بھی معاملے کی باقاعدہ تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ کیرولین لیوٹ نے واضح کیا کہ سی این این کی جانب سے چلائی جانے والی خبر حقائق کو تبدیل نہیں کر سکتی۔
ترجمان وائٹ ہاؤس نے دعویٰ کیا کہ پینٹاگون کے فوجی آپریشن کے بعد ایران اب جوہری ہتھیار بنانے کی صلاحیت سے محروم ہو چکا ہے۔ تاہم انٹیلی جنس معلومات کی لیکج سے امریکا کی سیکیورٹی اداروں کی ساکھ پر سنجیدہ سوالات اٹھ رہے ہیں۔
اس واقعے نے امریکی انتظامیہ میں اضطراب کی کیفیت پیدا کر دی ہے جبکہ حکومت لیک کرنے والے شخص کو جلد از جلد گرفتار کرنے کے لیے مختلف اداروں کو متحرک کر چکی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:یکم محرم الحرام پر عام تعطیل کا اعلان