کراچی،بین الاقوامی آن لائن مالیاتی فراڈ نیٹ ورک کے  17 ملزمان گرفتار

Jun 26, 2025 | 20:42:PM
کراچی،بین الاقوامی آن لائن مالیاتی فراڈ نیٹ ورک کے  17 ملزمان گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مبشر حسین) کراچی میں نیشنل سائبر کرائم ایجنسی ، حساس ادارے اور رینجرز نےمشترکہ کارروائی کرتے ہوئےبین الاقوامی آن لائن مالیاتی فراڈ نیٹ ورک بے نقاب کردیا، 17 ملزمان گرفتار کرلئے گئے۔
تفصیلات کے مطابق  نیشنل سائبر کرائم ایجنسی ، حساس ادارے اور رینجرز نےمشترکہ کارروائی  کراچی کے علاقے بخش علی گوٹھ اسکاؤٹ کالونی میں کرتے ہوئے بین الاقوامی دھوکہ دہی میں ملوث 17 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔گینگ کا مرکزی ملزم عبدالغفار فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ملزمان کے قبضے سے جعلی کویتی پولیس یونیفارم، دستاویزات اور ڈیجیٹل آلات برآمد کرلئے،ملزمان جعلی موبائل ایپ اور انعامی اسکیموں سے شہریوں کو لوٹتے تھے،ملزمان کالز اور جعلی واٹس ایپ کے ذریعے فراڈ کرتے تھے،متاثرین کو غیر ملکی حکام بن کر دھمکایا جاتا تھا۔ملزمان کے خلاف دو ایف آئی آر نمبر 66/2025 اور 67/2025 درج  کرلی گئیں ہیں،مقدمات پیکا ایکٹ سمت متعدد دفعات کے تحت درج کئے گئے ہیں۔
سائبر ایجنسی حکام نے عوام کو آن لائن فراڈ سے محتاط رہنے کی ہدایت  کی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ وہ مشکوک سرگرمی کی اطلاع سائبر ہیلپ لائن 1799 پردیں۔

یہ بھی پڑھیں:حیرت انگیز  واقعہ،حمل سے لاعلم چینی خاتون اسپتال معدہ دیکھانے گئی اور  بچہ  پیدا کروا آئی