محرم الحرام کا چاند نظر آ گیا،یوم عاشور 6جولائی کو ہوگا

Jun 26, 2025 | 19:44:PM
محرم الحرام کا چاند نظر آ گیا،یوم عاشور 6جولائی کو ہوگا
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)محرم الحرام1447ہجری کا چاند نظرآگیا،پاکستان میں یکم محرم الحرام 27جون بروز جمعہ  ہوگی۔یوم عاشور اتوار6جولائی کوعقیدت و احترام سے منایا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق محرم الحرام کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کااجلاس چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیرصدارت کوئٹہ میں ہوا۔

مولانا عبدالخبیر آزاد نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ محرم الحرام1447ہجری کا چاند نظرآگیا،پاکستان میں یکم محرم الحرام 27جون بروز جمعہ کو ہوگی۔یوم عاشور اتوار6جولائی کوعقیدت و احترام سے منایا جائے گا۔
مولانا عبدالخبیر آزاد کا مزید کہناتھا کہ ملک کے  متعدد علاقوں سے چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول ہوئی ہیں۔

محکمہ موسمیات کاکہنا ہے کہ چاند نظر آنے کا دورانیہ 6بج کر 10منٹ سے 9بجے تک ہے۔

دوسری جانب سپارکو حکام کا کہنا ہے کہ چاند کی رویت کا وقت غروب آفتاب سے 8بج کر 15منٹ تک ہے،کوئٹہ میں موسم گرد آلود، پسنی و دیگر ساحلی علاقوں میں صاف ہے،سپارکو حکام کا مزید کہناتھا کہ چاند کی عمر 28گھنٹے 15منٹ ہے،ملک بھر میں 77منٹ رویت کی جا سکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کاکہنا ہے کہ لاہور میں محرم الحرام کا چاندنظر آنے کے امکانات کم ہیں،لاہور کا مطلع ابرآلود ہونے کی وجہ سے چاند نظر نہیں آ سکے گا۔

ادھر لاہور میں محرم الحرام کا چاند دیکھنے کیلئے زونل رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ختم  ہو گیا، ڈی جی اوقاف خالد محمود سندھو نے کہا ہے کہ لاہور میں محرم الحرام کا چاند نظر نہیں آیا، تاہم بہاولنگر، نارووال سے چاند نظر آنے کی شہادت موصول ہو ئی ہے ،چاند کی رویت کے حوالے سے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا آگاہ کردیاگیا۔

یہ بھی پڑھیں:سولر پینلز لگوانے والوں کیلئے اہم خبر!حکومت نے ٹیکس کی شرح میں کمی کردی