خراب موسم، لاہور کا فلائٹ آپریشن شدید متاثر
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)پنجاب میں موسمی خرابی کے باعث لاہور کا فلائٹ آپریشن شدید متاثر ہوا ہے۔
ائیرپورٹ ذرائع کے مطابق موسمی خرابی کے باعث لاہور کا فلائٹ آپریشن شدید متاثر ہوا ہے۔
استنبول سے پہنچی پرواز لاہور لینڈ نہ کرسکی، طیارے کو کراچی اتار لیا گیابعد ازاں موسم بہتر ہونے پر کراچی اتاری گئی استنبول کی پرواز TK719 لاہور روانہ ہوگئی۔
موسم کی خرابی کے باعث شارجہ، راس الخیمہ، کولمبو ، دبئی، پیرس، دوحہ کی پروازوں کو لینڈنگ میں بھی دشواری ہے۔
مزید پڑھیں:پنجاب اور خیبر پختونخوا میں موسلا دھار بارش، موسم خوشگوار
لاہور سے جدہ 12، ریاض 6 اور ابوظہبی کی پرواز کی روانگی میں 4 گھنٹے تاخیر ہے۔
دوسری جانب سیالکوٹ، فیصل آباد، ملتان ، اسلام آباد، پشاور کا موسم بھی ابر آلود ہے البتہ آپریشن جاری ہے۔
ادھر ریاض سے اسلام اباد کی پرواز پی ایف 769 کو ملتان لینڈ کرا دیا گیا۔