کنگنا رناوت کا اندرا گاندھی پر فلم بنا نے کا اعلان

Jun 26, 2021 | 20:33:PM
کنگنا رناوت کا اندرا گاندھی پر فلم بنا نے کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play


(ما نیٹرنگ ڈیسک)با لی وڈ ادا کا رہ کنگنا رناوٹ نے کہا ہے کہ بھارت کی سابق اور پہلی خاتون وزیر اعظم اندرا گاندھی پر ان سے بہتر انداز میں اور کوئی فلم نہیں بنا سکتا۔
تفصیلات کے مطابق کنگنا رناوٹ نے بالی وڈ فلم سازوں سے خود کو بہتر ہدایت کار قرار دیتے ہوئے اندرا گاندھی پر فلم بنانے کا اعلان بھی کردیا۔بھا رتی جریدےانڈیا ٹوڈے کا کہنا ہے کہ کنگنا رناوٹ نے سوشل ویب سائٹ ’کو‘ پر اپنی پوسٹ میں بتایا کہ وہ اندرا گاندھی کی جانب سے ملک میں نافذ کی گئی ’ایمرجنسی‘ کے تناظر پر فلم بنائیں گی۔
اداکارہ نے لکھا کہ انہوں نے کافی عرصے تک سوچ ویچار کرنے کے بعد مذکورہ فلم کی ہدایات دینے کا فیصلہ کیا۔ساتھ ہی اداکارہ نے بتایا کہ ان کی فلم کی کہانی رتیش شاہ لکھیں گے، تاہم انہوں نے کاسٹ اور دیگر ٹیم کا اعلان نہیں کیا۔
کہا جا رہا ہے کہ کنگنا رناوٹ خود ہی اندرا گاندھی کا کردار ادا کریں گی، کیوں کہ رواں برس جنوری میں ہی انہوں نے تصدیق کی  تھی کہ آنے والی فلم میں سابق خاتون وزیر اعظم کا کردار ادا کریں گی۔

یہ بھی پڑھیں:سا بق حسینہ عا لم سشمیتا سین کی پاکستان آمد سے متعلق اہم خبر