سا بق حسینہ عا لم سشمیتا سین کی پاکستان آمد سے متعلق اہم خبر

Jun 26, 2021 | 19:06:PM
سا بق حسینہ عا لم سشمیتا سین کی پاکستان آمد سے متعلق اہم خبر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play


(ما نیٹرنگ ڈیسک)سابق حسینہ عالم 45 سالہ سشمیتا سین نے امید ظاہر کی ہے کہ انہیں ایک بار پھر پاکستان جانے کا موقع ملے گا جوان کی اپنی خو اہش بھی ہے۔


تفصیلات کے مطابق فلموں سے دور رہنے کے باوجود سشمیتا سین کو سوشل میڈیا پر متحرک دیکھا جاتا ہے جب کہ انہیں اشتہار، فلمی تقریبات اور دیگر منصوبوں میں بھی مصروف دیکھا جاتا ہے۔

وہ اگرچہ 2004 میں پاکستان آ چکی ہیں، تاہم اب انہیں امید ہے کہ وہ دوبارہ بھی یہاں آئیںگی۔
یا د رہے کہ وہ سیف علی خان اور ملائکا خان کے ہمراہ کراچی آئی تھیں، تب انہوں نے عدنان صدیقی اور ہمایوں سعید سمیت دیگر اداکاروں سے بھی ملاقات کی تھی۔

سشمیتا سین نے انسٹاگرام پر مداحوں کے سوالوں کے جوابات دیتے ہوئے پاکستان آنے کے سوال پر امید ظاہر کی کہ انہیں پڑوسی ملک کا دورہ رکنے کا موقع ملے گا۔ایک پاکستانی مداح نے ان سے سوال کیا کہ کیا ان کا پاکستان آنے کا ارادہ ہے اور وہ آنا چاہیں گی؟ جس پر اداکارہ نے مختصر ’انشاء اللہ کہا۔

یہ بھی پڑھیں:ہائے! میں مرجاواں۔۔شبا نہ اعظمی کا سو شل میڈیاپر سجل علی کیلئے پیغام