یااللہ خیر!کراچی سے پشاور جانیوالی ٹرین حادثے کا شکار ہو گئی 

Jun 26, 2021 | 18:44:PM
یااللہ خیر!کراچی سے پشاور جانیوالی ٹرین حادثے کا شکار ہو گئی 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)کراچی سے پشاور جانیوالی رحمان بابا ایکسپریس کو ٹنڈو آدم کے قریب حادثہ پیش آگیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی سے پشاور جانے والی مسافر ٹرین گیس کے ٹینکر سے ٹکر اگئی ،حادثے کے نتیجے میں ٹرین کی متعدد بوگیاں ٹریک سے اتر گئیں ،حادثے میں ٹرین کا ڈرائیور زخمی ہو گیا، شہریوں کی بڑی تعداد جائے حادثہ پر پہنچ گئی،پھاٹک کھلا ہونے کے باعث گیس ٹینکر سامنے آیا جس سے ٹرین ٹکرا گئی ۔

یاد رہے کہ رواں ماہ کی 8 تاریخ کو ڈہرکی کے قریب ٹرین کا خوفناک حادثہ پیش آیا تھا جس میں 62 افراد جاں بحق جبکہ 100 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔
 یہ بھی پڑھیں: دہشتگردی کیخلاف جنگ تقریباً جیت چکے ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر