دہشتگردی کیخلاف جنگ تقریباً جیت چکے ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر

Jun 26, 2021 | 18:29:PM
دہشتگردی کیخلاف جنگ تقریباً جیت چکے ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے کہا ہے کہ ہم انسداد دہشتگردی کی جنگ تقریباً جیت چکے ہیں۔
پاک چائنہ فرینڈ شپ سینٹر اسلام آباد میں نیشنل امیچور شارٹ فلم فیسٹیول کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دہشتگردوں نے پاکستان کے عالمی وقار تشخص کو بہت نقصان پہنچایا ہے اور آج بھی اس کی کوشش کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اب وقت آ گیا ہے ہم پاکستان کے تشخص کو بہتر بنائیں اور پاکستان کی حقیقت کو اجاگر کریں جو بہت شاندار ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ نیشنل امیچورشارٹ فلم فیسٹیول بھی اس سلسلے کی چھوٹی سی کاوش ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ نیشنل امیچورشارٹ فلم فیسٹیول میں نوجوان شارٹ فلمز بنائیں گے جس سے پاکستان کا مثبت پہلو دنیا کے سامنے آئے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ اس فیسٹیول میں نوجوانوں کواپنی صلاحیتیں دکھانے کا موقع ملے گا۔ وزیراعظم نے تقریب میں شرکت کرکے نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا کے باوجود پاکستان کی گروتھ بڑھی ،اگلے سال شرح نمو کو 5 فیصد تک لے جائیں گے ، شوکت ترین