یونس خان کےمستعفی ہونے کی وجوہات سامنے آگئیں،اہم انکشافات

Jun 26, 2021 | 16:24:PM
 یونس خان کےمستعفی ہونے کی وجوہات سامنے آگئیں،اہم انکشافات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)سابق کپتان یونس خان کے بطوربیٹنگ کوچ سے مستعفی ہونے کی وجوہات سامنے آنے لگیں ۔

تفصیلات کے مطابق سابق کپتان کا جنوبی افریقا میں فاسٹ بولر حسن علی کے ساتھ دو مرتبہ جھگڑا ہوا، یونس خان کا حسن علی کو آئس باتھ لینے پر اصرار کرنا جھگڑے کا باعث بنا۔ ٹیم کے کھلاڑیوں کو یونس خان کی معاملات میں بےجا مداخلت پسند نہیں تھی  جھگڑے کے بعد یونس خان نے خود کو ٹیم سے الگ کر لیا تھا ۔ یونس خان کے ٹیم انتظامیہ کے دیگر افراد کے ساتھ بھی معاملات اچھے نہیں تھے ۔

ذرائع کے مطابق دانتوں کے علاج کے باعث یونس خان نے دورہ انگلینڈ کے لیے آئیسولیشن میں دیر سے رپورٹ کرنے کا کہا تھا انگلش بورڈ کے ساتھ معاہدہ کے باعث روانگی سے تین روز قبل بائیو ببل رپورٹ کرنا لازمی تھا، یونس خان کی ہوٹل میں دیر سے رپورٹ کرنے کی ضد پر معاملات مزید خراب ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں:    سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھائوکا سلسلہ جاری