ٹک ٹاک بنانے کے بہانے 2 بھائیوں سے زیادتی.. ویڈیو وائرل کردی

Jun 26, 2021 | 15:03:PM
ٹک ٹاک بنانے کے بہانے 2 بھائیوں سے زیادتی.. ویڈیو وائرل کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) دادو کے علاقے  ٹنڈو رحیم خان میں ٹک ٹاک بنانے کے بہانے دو بھائیوں  کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔ اوباشوں نے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کر دی۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ ٹنڈو رحیم کے علاقےمیں دو کمسن بھائیوں کو ملزموں نے ٹک ٹاک بنانے کے بہانے جابلو  کےعلاقے میں لے جا کر مبینہ جنسی زیادتی کا نشانہ بناڈالا،زیادتی کے بعد ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کردی۔  بچوں کے ورثا کا احتجاج، پولیس نے بچوں کا میڈیکل کروانے کے بعد مقدمہ درج کر لیا ہےجبکہ ایک ملزم کو گرفتار بھی گرفتار کر لیا ہےتاہم مرکزی ملزم فرار ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں: گھوٹکی ٹرین حادثہ۔۔ماں باپ اور بھائی کو کھونے والی بچی کا آپریشن کامیاب۔بڑی بات کر دی
 پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ بچوں کے بھائی کی مدعیت میں دو ملزموں کے خلاف مقدمہ کیا گیا ہے،   متاثرہ بچوں کا ہسپتال سے میڈیکل چیک کرالیا گیا ہے۔ درج مقدمہ میں ملزم خالد جمالی اور زاہد لاشاری نامزد  ہیں جبکہ پولیس نے ایک ملزم کو دھر لیا دوسرا تاحال ہاتھ نہ لگ سکا۔ایس ایس پی دادو نے  واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سخت کارروائی کا حکم دے دیا۔

 یہ بھی پڑھیں:  کینیڈا میں پرتشدد واقعات۔۔ایک اور پاکستانی پر حملہ۔۔ داڑھی بھی کاٹ دی