ٹرمپ کا بڑا اعلان، امریکی سیاست میں نئی ہلچل!

Jul 26, 2026 | 08:34:AM
ٹرمپ کا بڑا اعلان، امریکی سیاست میں نئی ہلچل!
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے  بڑا اعلان کرتے ہوئے چوتھی بار صدارتی الیکشن لڑنے کی خواہش ظاہر کردی ہے۔

واشنگٹن میں منعقد صحافیوں کی تقریب سے خطاب میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ آپ کے لیے یہ شاید بہت بڑی خبر ہوگی مگر وہ بتانا چاہتے ہیں کہ ان کی خواہش ہے کہ وہ چوتھی بار صدارتی الیکشن لڑیں۔

صدر ٹرمپ دوسری صدارت کی مدت تقریباً نصف حد تک مکمل کرچکے ہیں، امریکی آئین کی 22 ویں ترمیم کے سیکشن ون کے مطابق کوئی بھی شخص دو بار سے زیادہ صدر منتخب نہیں کیا جاسکتا۔

اس لیے ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے تیسری ہی نہیں براہ راست چوتھی بار بھی صدر بننے کی خواہش کا اظہار کیے جانے پر لوگوں کو حیرت نہیں ہوئی۔

مزید پڑھیں:امریکی ایوانِ نمائندگان کے ارکان رایان زِنکے اور مائیکل بومگارٹنر کا دورۂ پاکستان