پیکا ایکٹ،خاتون کو بلیک میل کرنے والے ملزم کو سخت سزا

Jul 26, 2025 | 20:05:PM
پیکا ایکٹ،خاتون کو بلیک میل کرنے والے ملزم کو سخت سزا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حاشر احسن) اسلام آباد ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کی ایک عدالت نے پیکا ایکٹ و دیگر دفعات کے تحت درج کئے گئے مقدمہ میں خاتون کو بلیک میل کرنے والے ملزم کو 3 تین سال قید بامشقت کی سزا سنا دی۔شکایت کنندہ کو 4 لاکھ ہرجانہ ادا کرنے کا بھی حکم۔

 تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں ایڈیشنل سیشن جج عدنان رسول لاڑک کی عدالت نے پیکا ایکٹ  کے تحت درج مقدمہ میں ملزم ڈاکٹر خان کو سزا کا حکم دیا ،عدالت نے ڈاکٹر خان کو جرم ثابت ہونے پر 3 تین سال قید بامشقت کی سزا کا حکم دیا ،مجرم کو قید کیساتھ  30 ہزار جرمانے کا بھی حکم ،مجرم کیخلاف بلیک میلنگ،قابل اعتراض تصاویر کی تشہیر و دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج تھا ،عدالت نے مجرم ڈاکٹر خان کو شکایت کنندہ کو 4 لاکھ ہرجانہ ادا کرنے کا بھی حکم سنایا۔

واضح رہےکہ مجرم  ڈاکٹر خان کے خلاف پیکا ایکٹ و دیگر دفعات کے تحت مقدمہ ایف آئی اے نے درج کیا تھا،مجرم ڈاکٹر خان کیجانب سے خاتون کے شوہر کو بھی تصاویر اور ہتک آمیز پیغامات بھیجتا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: پشاور ،حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث 9 ملزمان گرفتار