صدر مملکت نے امریکی جنرل مائیکل کوریلا کو نشان امتیاز سے نواز دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)صدر پاکستان نے امریکی جنرل مائیکل کوریلہ کو نشانِ امتیاز (ملٹری) سے نوازدیا، اعزاز خطے میں امن، دفاعی تعاون اور انسداد دہشتگردی میں خدمات پر دیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق تقریب ایوانِ صدر اسلام آباد میں منعقد ہوئی، صدر آصف علی زرداری نے جنرل کوریلہ کو اعزاز سے نوازا، جنرل کوریل، USCENTCOM کے کمانڈر ہیں۔
پاکستان اور امریکہ کے عسکری تعلقات میں مضبوطی پر جنرل کرِلا کو سراہا گیا، جنرل کوریلہ کی قیادت سے دفاعی تعاون، انسداد دہشتگردی اور خطے کا امن فروغ پایا، پاکستان نے جنرل کوریلہ کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔
پاکستان نے اعلیٰ سطح پر دوطرفہ عسکری شراکت کی توثیق کی، جنرل کوریلا نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے تفصیلی ملاقات کی، ملاقات میں علاقائی سیکیورٹی، انسداد دہشتگردی اور دفاعی تعاون زیر غور آئے۔
جنرل کوریلا نے صدر پاکستان سمیت اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں کیں، امریکی جنرل کو ایوانِ صدر آمد پر تینوں افواج کا گارڈ آف آنر پیش کیا گیا، پاکستان اور امریکہ کا دفاعی تعلقات کو مزید وسعت دینے پر اتفاق کیا۔
نشانِ امتیاز (ملٹری) کی عطا پاکستان کی اعلیٰ سطح پر قدر دانی کا مظہر ہے، یہ اعزاز پاکستان، امریکہ دفاعی تعاون میں گہرائی کی علامت ہے۔
یہ بھی پڑھیں :سانحہ نو مئی کے دو مقدمات کا ٹرائل حتمی مراحلہ میں داخل