’پی ٹی آئی دھڑے بندی کاشکار،5 اگست احتجاج کیلئے 20 گاڑیاں بھی نہیں لاسکتے‘فیصل کریم کنڈی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(روزینہ علی )گورنر صوبہ خیبر پختونخواہ فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ پاکستا ن تحریک انصاف (پی ٹی آئی) صوبے میں دھڑے بندی کاشکارہے،5اگست کے احتجاج کیلئے 20 گاڑیاں بھی نہیں لاسکتے۔
گورنر خیبر پختونخوا نے صحافیوں کی ملاقات کی،ملاقات میں صحافیوں سے غیررسمی گفتگوکی۔
ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کے بیٹے پاکستان نہیں آئیں گے،بانی پی ٹی آئی کے جیل سے باہرآنے کےامکانات دکھائی نہیں دے رہے۔
انہوں نے حالیہ سینیٹ الیکشن میں علی امین گنڈاپور کو ٹف ٹائم ملنے کا بھی دعویٰ کیا، انہوں نے کہا کہ فاٹا کے معالات کو حل کرنے کیلئے قبائلی عمائدین پر مشتمل جرگہ تشکیل دیاجائے، قبائلی جرگے میں فاٹا کے سابق اراکین پارلیمنٹ ،مقامی ملک اورسیاسی کے نمائندے شامل ہو،فاٹا کا انضمام آئینی ترمیم کے بغیرممکن نہیں،فاٹاکےانضمام کےوقت وعدے کےمطابق مختص فنڈزجاری کیے جائیں۔
گورنر کا کہنا تھا کہ خیبرپخرونخواہ میں امن و امان کی صورتحال انتہائی مخدوش ہے،دن دیہاڑے تاجروں اور مقامی رہنمائوں سمیت عام عوام سے بھتہ وصول کیاجارہاہے،ڈی آئی خان میں عصرکےبعدشہری گھروں سے باہرنہیں نکل سکتے۔
فیصل کریم کنڈی کا مزید کہناتھا کہ وفاقی حکومت کے منصوبوں کی تمام ترتوجہ پنجاب پرمرکوز ہے،وفاق کی لیپ ٹاپ سکیم ،یوتھ سکیم اوردانش سکولوں سے پختونخواہ کے نوجوانوں کونظراندازکیاگیاہے،کے پی کے میں ارباب نیازسٹیڈیم کی تزئین و آرائش غیرمعیاری ہے،خیبرپختونخواہ میں کھیلوں کے معیاری گراؤنڈزنہ ہونے کی وجہ سے پی ایس ایل وہاں نہیں ہوسکا۔
یہ بھی پڑھیں: 60 سال سے لاپتہ خاتون نے مِل جانے کے بعد عجیب خواہش کا اظہار کردیا