ایبٹ آباد بورڈ نے میٹرک کے نتائج کا اعلان کردیا، لڑکیاں بازی لے گئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)ایبٹ آباد تعلیمی بورڈ نے میٹرک کے نتائج کا اعلان کردیا، طالبات نے تینوں پوزیشنز اپنے نام کرلیں ۔
خیبرپختونخوا کے ضلع ایبٹ آباد کے بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن نے میٹرک کے نتائج کا اعلان کردیا جس میں سدرہ سعید نے 1161 نمبروں کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ اریبہ جدون نے 1159 نمبر لے کر دوسری اور ذوفشان احمد نے 1158 نمبر وںکے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔
کنٹرولرامتحانات کے مطابق مجموعی طور پر ایبٹ آباد میں میٹرک کے امتحانات میں 71 ہزار 629 طلباء و طالبات نے حصہ لیاجن میں 57 ہزار 543 کامیاب قرار پائے،امتحانات میں کامیابی کا تناسب 80 فیصد رہا۔
یہ بھی پڑھیں:بلوچستان میں خاتون اور مرد قتل کیس؛ مقتولہ بانو، شوہر اور بچوں کی تفصیلات سامنے آ گئیں
کنٹرولر بورڈ کا کہنا ہے کہ تمام طلباء و طالبات نے اچھی کارکردگی دکھائی، میرٹ پر طباء و طالبات کو نمبرز دیے گئے۔