ملک بھر میں چاند نظر نہ آیا، یکم صفر المظفر 1447 ہجری اتوار 27 جولائی کو ہو گا

Jul 26, 2025 | 13:40:PM
ملک بھر میں چاند نظر نہ آیا، یکم صفر المظفر 1447 ہجری اتوار 27 جولائی کو ہو گا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)ملک بھر میں ماہ صفر کا چاند نظر نہیں آیا، یکم صفر المظفر 1447 ہجری اتوار 27 جولائی کو ہو گا۔

 مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس وزارت مذہبی امور کے مرکزی دفتر اسلام آباد میں ہوا،اس کے ساتھ ہی زونل اور ضلعی سطح کی کمیٹیوں کے اجلاس بھی منعقد ہوئے۔

ملک بھر صفر کا چاند نظر نہیں آیا۔کل 30 محرم الحرام 1447 ھ ہے۔ یکم صفر المظفر 1447 ہجری اتوار 27 جولائی کو ہو گا۔

 چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد کے اعلان کے مطابق نوٹی فکیشن جاری کر دیا گیا۔ 

یاد رہے کہ سپارکو نے صفر کا چاند آج شام نظر نہ آنے کی پیش گوئی کی تھی اور کہا 25 جولائی کو چاند کی عمر صرف 19 گھنٹے ہوگی۔

مزید پڑھیں:قومی بچت سکیموں کے شرح منافع میں کمی،نوٹیفیکیشن جاری